قومی خبریں

مغربی بنگال: بیربھوم ضلع کے کوئلہ کان میں دھماکہ، 7 مزدوروں کی موت، متعدد زخمی

کانکنی کے دوران دھماکہ کرنے والے اس بات سے بالکل بے خبر تھے کے اندر کچھ مزدور پہلے سے ہی کام کر رہے تھے، اس لاپروائی کی وجہ سے 7 معصوموں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع سے ایک دل دہلانے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ آج صبح کھوئراشول کے ودولیا میں گنگا رام چک کوئلہ کان میں دھماکہ کی وجہ سے کم از کم 7 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دھماکہ کے بعد ریسکیو کے وقت صرف 5 لوگوں کی موت کا اندازہ تھا، پھر کچھ وقفہ کے بعد 2 مزید مزدوروں کی لاشیں کان سے نکالی گئیں۔ علاوہ ازیں کان کے اندر مزید لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور راحت رسانی کی کارروائی بھی ہو رہی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین نے اس بات کی جانکاری دی کہ پیر کی صبح کان سے کوئلہ نکالنے کے لئے دھماکہ کیا گیا۔ لیکن دھماکہ کرنے والے اس بات سے بالکل بے خبر تھے کے اندر کچھ مزدور پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ اس لاپرواہی کی و جہ سے 7 معصوموں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔

Published: undefined

کچھ لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد اعلیٰ افسران جائے وقوع سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے جس کے بعد کثیر تعداد میں پولیس اہلکار وہاں تعینات کر دیئے گئے  ہیں۔ سبھی زخمی مزدوروں کو بغرض علاج اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سبھی کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایمبولنس کے ساتھ ساتھ پولیس کی گاڑیوں میں بھی زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے میڈیا کو جانکاری دی ہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ کو اس حادثے کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ فوت ہونے والے کئی مزدور دوسری ریاستوں کے رہنے والے تھے۔ اپنی فیملی سے دور اس کوئلہ کان میں کام کر رہے تھے۔ تہوار سے قبل ہوئے اس دردناک حادثے نے سب کو اندر سے مغموم کر دیا ہے۔ دوسری طرف مہلوکین کی فیملی کو جب اس حادثہ کی خبر ملی تب سے رو رو کر ان کا برا حال ہے۔ انہیں یقین نہیں ہو پا رہا کہ دیوالی سے پہلے ہی ان کے گھر میں غم کا پہاڑ کیسے ٹوٹ پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined