مغربی بنگال میں کل یعنی 10 اپریل کو چوتھے مرحلہ کا انتخاب ہونا ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اب تک ہوئے تین مراحل کی پولنگ ہو چکی ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ ریاست کا سیاسی ماحول اس وقت انتہائی گرم ہے کیونکہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے لیڈران ایک دوسرے کے خلاف زبردست بیان بازی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بہر حال، 10 اپریل کو ہونے والی چوتھے مرحلے کی پولنگ کو لے کر الیکشن کمیشن نے سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس مرحلہ میں 44 انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر چوتھے مرحلہ میں پولنگ ہوگی، ان میں ہوڑہ کی 9، جنوبی 24 پرگنہ کی 11، کوچ بہار کی 9، علی پور دوار کی 5 اور ہگلی کی 10 سیٹیں شامل ہیں۔ اس مرحلہ میں 15 ہزار 940 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔
Published: undefined
اس مرحلہ میں ریاست کی کئی ہائی پروفائل ہستیاں میدان میں ہیں۔ چوتھے مرحلہ میں جو اہم امیدوار میدان میں ہیں، ابن میں بنگال رنجی کے سابق کپتان منوج تیواری (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر شیب پور اسمبلی سیٹ سے)، بنگال کے وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر بیہلا مغرب اسمبلی سیٹ سے)، بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر بابل سپریو (بی جے پی کے ٹکٹ پر ٹالی گنج اسمبلی سیٹ سے)، بنگال کے وزیر برائے کھیل اروپ بسواس (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ٹالی گنج اسمبلی سیٹ سے)، پایل سرکار (بی جے پی کے ٹکٹ پر بیہلا مشرق اسمبلی سیٹ سے)، بنگال فائر بریگیڈ وزیر اور بیہلا مشرق کے میئر رہے شوبھن چٹرجی کی بیوی رتنا (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر بیہلا مشرق اسمبلی سیٹ سے)، بنگال کے سابق وزیر جنگلات راجیو بنرجی (بی جے پی کے ٹکٹ پر دومجور اسمبلی سیٹ سے)، بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی (بی جے پی کے ٹکٹ پر ہگلی کے چنسراہ اسمبلی سیٹ سے) میدان میں ہیں۔
Published: undefined
اس مرحلہ میں مردوں سے زیادہ خاتون ووٹرس ہیں۔ خاتون ووٹرس جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں نتیجہ خیز کردار نبھائیں گی۔ ضلع کے 11 انتخابی حلقوں میں خاتون ووٹرس کی تعداد مرد ووٹرس کے مقابلے زیادہ ہے۔ ان میں سے 6 میں سونارپور جنوب، سونارپور شمال، جادو پور، ٹالی گنج، بیہلا شمال، بیہلا جنوب میں خاتون ووٹرس کی تعداد زیادہ ہے۔ ان 11 انتخابی حلقوں میں خاتون ووٹرس کی کل تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 392 ہے، جب کہ مرد ووٹرس کی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 161 ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز