کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی ہائی پروفائل سیٹ نندی گرام سے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گی۔ نندی گرام سیٹ پر ان کا مقابلہ ان کے معتمد خاص رہے سوبھندو ادھیکاری سے ہے، جو اب بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی کو عروج پر پہنچانے میں نندی گرام کا بڑا ہاتھ ہے۔ سال 2007 میں یہاں کی کسان تحریک میں ممتا بنرجی حکومت نے شرکت کی تھی اور اس وقت وہ 34 سال پرانی بائیں بازو کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔ دوسری طرف سوبھندو ادھیکاری اس سیٹ پر جمعہ کے روز پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ ریاست کی اس ہائی پروفائل سیٹ پر سبھی کی توجہ مرکوز ہے۔
Published: undefined
اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ پر پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل ٹی ایم سی کے بوتھ لیول کارکان سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، ’’میں نے سنا ہے کہ کچھ لوگ مجھے نندی گرام میں باہری قرار دے رہے ہیں، میں حیران ہوں۔ میں پڑوسی بیربھوم ضلع میں پیدا ہوئی اور یہیں پرورش پائی۔ آج میں باہری ہو گئی اور جو گجرات سے آئے ہیں وہ بنگال کے مقامی ہو گئے!‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ مغربی بنگال کی تمام 294 سیٹوں پر 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان 8 مراحل میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے۔ یہاں 27 مارچ، یکم اپریل، 6 اپریل، 10 اپریل، 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو پولنگ ہوگی۔ تمام سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز