کولکاتا: مغربی بنگال کے سرکاری اسپتالوں میں اپنے ساتھیوں پر حملوں کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کے چوتھے دن ہفتہ کو بھی اسپتالوں کے اوپی ڈی کا کام کاج بند رہا۔ ہڑتال کر رہے ڈاکٹر مسلسل مزید سیکورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے پانچ سینئر ڈاکٹروں نے جمعہ کی شام وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
میٹنگ کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ ممتا بنرجی نے معاملہ پر بات چیت کے لئے جونیئر ڈاکٹروں کو ہفتہ کی شام پانچ بجے ریاستی سکرٹریٹ ’نابنّا‘ بلایاہے۔ہڑتال کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے اگرچہ اس دعوت کو مسترد کر دیا جس سے ڈاکٹروں اور ریاستی حکومت کے درمیان جاری تعطل کے جلد ختم ہونے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
جونیئر ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کی شام پانچ بجے ریاستی سکرٹریٹ میں وزیر اعلی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’ممتا بنرجی ریاست کی سرپرست ہیں اور انہیں یہاں آنا چاہئے۔ ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں اور ہم حل نکالنے کے لئے بھی تیار ہیں‘‘۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
کولکتہ میں ڈاکٹروں نے ریاست میں ہڑتال ختم کرنے کے لئے ممتا بنرجی سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ میں چھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ جونیئر ڈاکٹروں کی مشترکہ پلیٹ فارم کے ترجمان ڈاکٹر ارندم دتہ نے کہا’’وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں جس طرح سے ہمیں خطاب کیا اس کے لئے ہم ان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے جو کہا، انہیں وہ نہیں کہنا چاہئے تھا‘‘۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
پیر کی شب این آر ایس میڈیکل کالج میں بھیڑ کی طرف سے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں پر حملہ کئے جانے کے بعد کولکتہ اور مغربی بنگال کے دیگر حصوں میں ڈكٹروں اور ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کے درمیان تعطل جاری ہے۔ اسپتال میں پیر کو ایک مریض کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کے حملہ میں ایک ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیاتھا جس کے بعد یہ تنازعہ شروع ہوا۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
اب تک ریاست کے مختلف سرکاری اسپتالوں کے تقریباً 700 ڈاکٹروں کی تحریک سے جڑ گئے ہیں جس سے ہزاروں مریضوں کے بغیر علاج کے اوپی ڈی سے واپس لوٹنے کی رپورٹ ہے، جس کے بعد تعطل اور بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دریں اثنا، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی سیکورٹی و تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے تین روزہ ملک گیر مظاہرہ کی شروعات کی ہے اور 17 جون کو ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
کلکتہ ہائی کورٹ نے ہڑتال کو لے کر عارضی حکم دینے سے جمعہ کو انکار کر دیا اور ڈاکٹروں پر مبینہ حملوں پر بنگال حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات مانگی ہے. ہائی کورٹ نے حکومت کو 21 جون تک کا وقت دیا ہے۔دریں اثنا، ہفتہ کو دہلی میں ایمس کے ڈاکٹروں نے اپنی تحریک ختم کردی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کو تحریک ڈاکٹروں کا مطالبہ پوری کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
ایمس کے ر یزیڈنٹ ہ ڈاکٹر س ایسوسی ایشن (آرڈي اے) نے اپنے الٹی میٹم میں کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر مغربی بنگال کے ڈاکٹروں کی مانگیں پوری نہیں کی گئیں تو وہ دہلی کے اسپتال میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔
دہلی میں ایمس کے ڈاکٹر وں نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کے طور پر سرخ رنگ کے دھبے والی پٹياں اور ہیلمٹ پہننا جاری رکھیں گے۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Jun 2019, 8:10 PM IST