وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات پر دہلی پولس کی جانچ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہےکہ تعجب خیز بات ہے کہ دہلی پولس نے چارج شیٹ میں سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اور دیگر اہم شخصیات کے نام کو شامل کیاہے جب کہ اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف نہ کارروائی کی گئی ہے اور نہ ان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کی جانچ کررہی دہلی پولس نے اپنی چارج شیٹ میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور یوگیندر یادو سمیت متعدد دیگر شخصیات کا نام لیا ہے۔ دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان کے نام سازش کار کی حیثیت سے چارج شیٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ یچوری اور یوگیندر یادو کے علاوہ چارج شیٹ میں ماہر معاشیات جیاتی گھوش، ڈائریکٹر راہل رائے اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپورواآنند کے نام شامل ہیں۔دہلی پولس نے الزام لگایا ہے کہ ان لوگوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعلی ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ ملک فاشزم کے انداز میں چلایا جارہا ہے۔ ہٹلر کی طرح مخالفین سے نمٹاجارہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سیتارام یچوری سے سیاسی اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ان کے نام کو شامل کرنا ناقابل قبول ہے۔جب کہ دہلی پولس نے چارج شیٹ میں بی جے پی لیڈران جنہوں نے اشتعال انگیزی کی اور نفرت پھیلانے والے بی جے پی لیڈران کے شامل نہیں کیا۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاستوں کو دیکھیں۔ تریپورہ میں، جب لوگ بولتے ہیں تو مارا پیٹا جاتا تھا اور نکال دیا جاتا تھا۔ آسام، کرناٹک، گجرات اور اتر پردیش میں بھی یہی کچھ ہورہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کسان مخالف بل کے خلاف آج میوروڈ پر واقع گاندھی مورتی پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سہ پہر تین بجے دھرنے میں شریک ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined