قومی خبریں

بی جے پی کے ’بنگال بند‘ میں تشدد، بسوں میں توڑ پھوڑ، ٹرینیں روکیں

مغربی بنگال میں بند کے دوران بی جے پی کارکنان مشتعل ہو کر مظاہرہ کر رہے ہیں اور بسوں میں توڑ پھوڑ، آگزنی اور ٹرینیں روکنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مغربی بنگال میں گزشتہ ہفتہ ہوئی فائرنگ کے دوران کچھ طلبا کی موت کی مخالفت میں بی جے پی نے 12 گھنٹہ کا بند بلایا ہے۔ بند کے دوران بی جے پی کارکنان مشتعل ہیں اور مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بردوان ضلع کے نادن گھاٹ علاقہ میں بی جے پی کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ بند کو دیکھتے ہوئے صوبہ بھر میں حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: 26 Sep 2018, 9:39 AM IST

کوچھ وہار میں بند حامیوں نے سرکاری بسوں کو توڑ دیا۔ کئی مقامات پر ٹرینیں روک دی گئی ہیں اور سرکاری بسوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ مدنا پور میں بھی سرکاری بس کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

ایک جانب جہاں بی جے پی نے بند بلایا ہے تو دوسری جانب اس کی مخالفت میں ٹی ایم سی حامی آسنسول میں بائیک ریلی نکال رہے ہیں۔

Published: 26 Sep 2018, 9:39 AM IST

واضح رہے کہ شمالی دناجپور ضلع میں اسلام پور کے داری بھیت گاؤں میں آئی ٹی آئی کے طالب علم راجیش سرکار اور تپس برمن کی موت ہو گئی تھی جس کے بعد بی جے پی کی طرف سے بند کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: 26 Sep 2018, 9:39 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Sep 2018, 9:39 AM IST