کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی سے بھی ”شہریت ترمیمی ایکٹ“ کے خلاف جلد ہی ریزولیشن پاس کیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی جو شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی شدید مخالفت کررہی ہیں نے دوسری ریاستوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کریں۔
Published: 20 Jan 2020, 5:11 PM IST
کیرالہ کی سی پی ایم حکومت اور پنجاب کی کانگریس حکومت نے پہلے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کرچکی ہے۔ تاہم راجستھان کی کانگریس حکومت نے بھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف 24جنوری کو ریزولیشن پاس کرانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: 20 Jan 2020, 5:11 PM IST
مہاراشٹر کی کی مہاوکاش آگاڑی حکومت بھی اس طرح کی ریزولیشن لانے پر غور کررہی ہے۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتس گڑھ بھی اس پر غور کررہی ہے۔سینئر کانگریسی لیڈر احمد پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ریاستوں میں بھی پنجاب کی طرز پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کرایا جائے گا۔
Published: 20 Jan 2020, 5:11 PM IST
ریاستی حکومتوں کے ذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر پاس کیے جارہے ریزولیشن پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ یہ غیر آئینی قدم ہے اور یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس قوانین کی پاسداری کریں۔
Published: 20 Jan 2020, 5:11 PM IST
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بنگال اسمبلی نے این آر سی کے خلاف ریزولیشن پاس کراتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔اسی مہینے بنگال اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ پر خصوصی ریزولیشن پاس کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم پہلے ہی اس معاملے میں ایک ریزولیشن پاس کرچکے ہیں۔
Published: 20 Jan 2020, 5:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Jan 2020, 5:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز