مغربی بنگال کے تین اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، ہگلی اور ہوڑہ میں کل یعنی 6 اپریل کو تیسرے مرحلہ میں 31 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل انجام پائے گا۔ اس مرحلہ میں 78 لاکھ 52 ہزار 425 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ تیسرے مرحلہ کا الیکشن پرامن طریقے سےمکمل کرانے کے لیے انتخابی کمیشن نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ منگل کو مغربی بنگال کے ووٹر 205 امیدواروں کی جیت ہار کا فیصلہ کر دیں گے۔ تین اضلاع میں کل 10 ہزار 871 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
Published: undefined
انتخابی کمیشن نے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے 16 مراکز پر سنٹرل فورس کی 307 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کو ترنمول کانگریس کا قلعہ مانا جاتا ہے۔ منگل کو یہاں کی کل 16 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جس کے لیےکمیشن نے 5 ہزار 574 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
Published: undefined
ہوڑہ ضلع کی سات سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، جس کے لیے انتخابی کمیشن سنٹرل سیکورٹی فورسز کی 144 کمپنیوں کو تعینات کرے گی۔ اس ضلع میں ووٹنگ کے لیے 2 ہزار 432 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جہاں ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس کے علاوہ ہگلی ضلع میں 8 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن ہونا ہے۔ اس کے لیے کمیشن نے سیکورٹی فورسز کی 167 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں اس بار اسمبلی کے الیکشن آٹھ مراحل میں ہوں گے۔ پہلے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب 6 اپریل کو تیسرے مرحلہ میں 31 سیٹوں پر، 10 اپریل کو چوتھے مرحلہ میں 44 سیٹوں پر، 17 اپریل کو پانچویں مرحلہ میں 45 سیٹوں پر، 22 اپریل کو چھٹے مرحلہ میں 43 سیٹوں پر، 26 اپریل کو ساتویں مرحلہ میں 36 سیٹوں پر اور 29 اپریل کو آٹھویں مرحلہ میں 35 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز