قومی خبریں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: کورونا کی دوسری لہر کے درمیان آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 35 سیٹ پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، جو شام کے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی  

کولکاتا: کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 35 سیٹ پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔ جو شام کے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST

بنگال میں آخری مرحلے میں چار اضلاع مالدہ ، کولکتہ شمالی ، مرشد آباد اور ویربھوم کی 35 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج پر امن طریقے سے پولنگ شروع ہو گئی ہے ، جن میں ویربھوم اور مرشد آباد کی 11۔11 ، کولکتہ شمالی کی سات اور مالدہ کی چھ سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری مرحلے میں 35 خواتین امیدواروں سمیت کل 283 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 53،55،835 مرد، 41،21،735 خواتین ووٹر اور 158 خواجہ سرا ووٹروں سمیت 84،77،728 ووٹر کریں گے ۔ ووٹنگ کے لئے کل 11،860 پولینگ مراکزقائم گئے ہیں۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST

ریاست میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی کارکردگی پر سب کی نگاہیں ہیں کیونکہ ان انتخابات میں فیصلہ ہو گا کہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد تیسری مدت کار کے لئے واپس آسکیں گی یا نہیں۔ تاہم مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے محترمہ بنرجی کو اس مرتبہ اقتدار سے بے دخل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ریاست میں آٹھویں مرحلے کے لئے آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے مرکزی فورسز کی 641 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں ۔ جن میں سے 224 ضلع ویربھوم ، 212 مرشد آباد ، 110 مالدہ اور 95 شمالی کولکاتہ میں تعینات کی گئی ہیں۔ ہجوم سے بچنے کے لئے ہر بوتھ میں صرف 1000 ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ریاست میں روڈ شو اور گاڑیوں کی ریلی پر پابندیاں عائد کردی تھیں ۔ اس کے علاوہ 500 سے زائد افراد کے جلسہ عام پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی اور انتخابی مہم کے اوقات پر پابندی لگا دی گئی تھی اور آخری تین مراحل میں انتخاب کے اختتام کی مدت 48 گھنٹوں سے بڑھا کر 72 کردی گئی تھی۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST

الیکشن کمیشن نے کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدِ نظر دو مئی کو پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کے بعد جیت کا جشن منانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ترنمول کانگریس ویر بھوم کے ضلع صدر انوبرت مونڈل کو جمعہ کی صبح سات بجے تک الیکشن کمیشن کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ پارٹی لیڈ کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور 2016 کے اسمبلی انتخابات کے دوران بھی اسی طرح کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST

اس مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے اہم امیدواروں میں ریاست کی اطفال و خواتین کی ترقی کی وزیر ششی پنجا ہیں ، جن کا شیام پکور سیٹ پر مقابلہ بی جے پی کے سندیپن وشواس اور اے آئی ایف بی کے جیون پرکاش سہا سے ہے۔

اس کے علاوہ کاشی پور- بیلگچھیا سیٹ پر ترنمول کے اتین گوش کا مقابلہ بی جے پی کے شیواجی سنہا رائے اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے پرتیپ داس گپتا سے ہے۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Apr 2021, 10:41 AM IST