قومی خبریں

گنگا آبی معاہدے پر نظر ثانی کمیٹی میں بہار اور مغربی بنگال

جولائی 2023 کو جل شکتی وزارت کی طرف سے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ معاہدے کا اندرونی جائزہ لیا جا سکے، اس کمیٹی میں بہار کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلہ دیش کے ساتھ گنگا کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی تجدید سے قبل اندرونی جائزہ کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں بہار اور مغربی بنگال کے نمائندے بھی شامل تھے اور اسی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی 2026 سے آگے گنگا آبی معاہدے کی تجدید کی جائے گی۔

Published: undefined

ذرائع نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حالیہ دورہ کے دوران گنگا آبی معاہدے پر بحث کی خبروں پر مغربی بنگال کے وزیر اعلی کے خط کے سلسلے میں آج یہاں یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق، ہندوستان اور بنگلہ دیش نے 12 دسمبر 1996 کو کم بہاؤ کے موسم کے دوران فرکا بیراج پر گنگا/گنگا کے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ تیس سال کے لیے ہے اور اس لیے 2026 میں اس کی تجدید ہو گی۔ 24 جولائی 2023 کو جل شکتی وزارت کی طرف سے ایک داخلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ معاہدے کا اندرونی جائزہ لیا جا سکے۔ متعلقہ فریقوں میں حکومت بھی شامل ہے۔ اس کمیٹی میں بہار کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined