لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے انتخاب کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف (مرکزی مسلح پولیس فورس) کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دوسرے مرحلہ کی پولنگ 26 اپریل کو ہونی ہے۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) عارض آفتاب کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلہ میں رائے گنج، دارجیلنگ اور بالور گھاٹ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں سی اے پی ایف کی 303 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ انتخاب پرامن طریقے سے ہو اور ریاست میں کسی بھی طرح کی مشکل حالت پیدا نہ ہو۔
Published: undefined
واضح رہے کہ انتخاب کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ مزید 30 کمپنیاں اتوار تک ریاست میں پہنچ جائیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنٹرل فورس کی 30 اضافی کمپنیاں جو مغربی بنگال پہنچنے والی ہیں، وہ سکم اور میگھالیہ سے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے اس بات کو لے کر ناراضگی ظاہر کی ہے کہ اس نے ریاستی پولیس کو الیکشن کے دوران درکنار کر رکھا ہے۔ جمعہ کے روز ممتا بنرجی نے سی اے پی ایف سے متعلق لکھے گئے ایک خط کو لے کر انتخابی کمیشن پر حملہ کیا تھا۔ ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا تھا کہ آخر ریاستی پولیس کو درکنار کرتے ہوئے کس طرح انتخابات کو بہتر انداز میں مکمل کرایا جا سکتا ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز