نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ مقدمہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بابری مسجد منہدم کرنے کے قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: 09 Nov 2019, 4:43 PM IST
سی پی ایم پولٹ بیورو نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کا ابتدا سے ماننا تھا کہ ایودھیا کے فیصلے کو آپس میں مل کر سلجھایا جائے لیکن اگر معاملہ نہیں سلجھتا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے۔ عدالت نے ایک اہم منصفانہ فیصلہ دیا ہے لیکن اس کے کچھ ایسے پہلو بھی ہیں جن پر اعتراضات کیے جا سکتے ہیں۔
Published: 09 Nov 2019, 4:43 PM IST
پارٹی نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے اب اس تنازعہ کو حل کر دیا ہے جس کا استعمال فرقہ ورانہ عناصر نے کیا جس سے تشد د ہوا اور لوگوں کی جانیں گئیں۔
Published: 09 Nov 2019, 4:43 PM IST
پارٹی نے کہا کہ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ بابری مسجد کو گرائے جانے کو غیر قانونی بتایا ہے۔ یہ ایک مجرمانہ واقعہ تھا اور سیکولر اصولوں پر حملہ تھا۔ مسجد کو گرائے جانے کے معاملے کو تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے اور قصورواروں کو سزا دی جانی چاہیے۔ پارٹی نے تمام فریقین سے پرامن ماحول برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
Published: 09 Nov 2019, 4:43 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Nov 2019, 4:43 PM IST
تصویر: پریس ریلیز