قومی خبریں

کشمیر میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون جاری، بازار ویران، سڑکیں سنسان

یہ لاک ڈاون جمعہ کی دوپہر دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: وادی کشمیر میں اتوار کے روز بھی ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔

Published: undefined

یہ لاک ڈاون جمعہ کی دوپہر دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔ یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے اتوار کی صبح مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی معطل ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دیئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصوف نامہ نگار نے کہا کہ اتوار کے پیش نظر لوگوں نے گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دی اور اگر کوئی مجبوری کی حالت میں گھر سے نکلتا تو اسے ماسک وغیرہ لگانا ضروری ہوتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی اتوار کو لاک ڈاون نافذ رہا اور بازاروں میں دکانیں بند اور ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے کیسز میں آئے روز بے تحاشہ اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یونین ٹریٹری انتظامیہ اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پادائش میں متعدد افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیول لائنز کے علاقوں میں گزشتہ دنوں کئی دکانوں کو سربمہر بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined