راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آج رات 10 بجے سے ’ویکینڈ کرفیو‘ (ہفتہ واری کرفیو) شروع ہو گیا ہے۔ یہ کرفیو پیر کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ اس دوران لوگ صرف ایمرجنسی والے حالات میں ہی باہر نکل سکتے ہیں۔ مثلاً دکانیں، مال اور بازار بند رہیں گے اور صرف ضروری سامان بیچنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ آئیے دیکھیں کہ کیا بند رہے گا اور کیا معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔
Published: undefined
بیشتر کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طبی کارکنان، ضروری اور ایمرجنسی خدمات میں شامل سرکاری افسر، مثلاً کام کرنے والے محکمہ صحت، پولیس، فائر بریگیڈ محکمہ، عوامی ٹرانسپورٹ وغیرہ، جج اور سبھی عدالتی افسر/ دہلی میں سبھی عدالتوں کے افسر/ملازمین کے ساتھ ساتھ وکیل/قانونی مشیر کو شناختی کارڈ/سروس آئی ڈی پیش کرنے پر معاملے کی سماعت سے جڑے عدالتی اور انتظامی لوگوں کو چھوٹ دی جائے گی۔
Published: undefined
علاوہ ازیں حاملہ خواتین اور طبی خدمات کی ضرورت والے سنگین مریضوں کو ڈاکٹر کا پرچہ دکھانے پر ایک تیماردار کے ساتھ باہر نکل کر اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی اجازت ہوگی۔ ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، ایل ایس بی ٹی سے آنے والے یا جانے والے لوگوں کو قابل قبول ٹکٹ پیش کرنے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
ان کے علاوہ شناختی کارڈ پیش کرنے پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا، شناختی کارڈ پیش کرنے پر امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا، سویگی اور زومیٹو جیسی فوڈ ڈیلیوری خدمات، ویڈنگ کارڈ کی سافٹ یا ہارڈ کاپی پیش کرنے پر شادیوں میں حصہ لینے والے لوگوں کو چھوٹ ملے گی۔
Published: undefined
یہاں قابل غور ہے کہ دہلی میں شادی کی تقریب میں صرف 20 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہے۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم کے مطابق کام کے دنوں میں، ڈی ٹی سی بسوں اور دہلی میٹرو کو ان کی پوری بیٹھنے کی صلاحیت پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined