نئی دہلی: ملک میں کوورنا کے یومیہ کیسز کے اعداد 2 لاکھ کو تجاوز کر چکے ہیں اور یومیہ اموات کی تعداد بھی ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ دہلی میں بھی کورونا لگاتار ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ دریں اثنا، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ویک اینڈ کرفیو کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں کورونا کی صورت حال پر قابو پانے کے لئے ویک اینڈ کرفیو ناگزیر ہو گیا ہے۔ انہوں نے ہر ایک سے کرفیو کے دوران اصولوں کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
دہلی میں جمعہ کی شب 10 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور اگر ضرورت پڑی تو کرفیو کے دورانیہ میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ اس دوران جِم، ہوٹل، اسپا، مال اور آڈیٹوریم بند رہیں گے۔ ضروری خدمات کرفیو سے مستثنیٰ رہیں گی جبکہ نجی کمپنیوں کے ملازمین گھر پر رہ کر ہی اپنے امور انجام دیں گے۔
Published: undefined
کرفیو کے باوجود بین ریاستی نقل و حمل جاری رہے گی، شادیوں کے لئے بھی ریاعت رہے گی لیکن مہمانوں کو پہلے سے ای-پاس کے لئے درخواست پیش کرنا ہوگی۔ طبی عملہ کو ای-پاس کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ مسافر اپنا نقل و حمل کا ٹکٹ پیش کر سکتے ہیں۔ ایم سی ڈی کے ہر زون میں ایک زونل مارکٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ’’ہم ضروری خدمات پر مامور لوگوں اور شادیوں کے لئے کرفیو پاس جاری کریں گے۔ مال جم اسپا، آڈیٹوریم بند کرنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ سنیما ہال 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ویک اینڈ میں صرف علاقہ کے حساب سے ایک بازار کو کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ دن لوگ کام کریں لیکن ویک اینڈ پر وہ گھروں میں ہی رہنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی شخص کو اسپتال جانا ہے، ایئرپورٹ، بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن جانا ہے تو وہ کرفیو سے مستثنیٰ رہے گا لیکن اس کے لئے پاس حاصل کرنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined