’’اردو بک ریویو‘ اردو کو جدید تقاضے سے ہم آہنگ کرنے اور تحقیقی شعور بیدار کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار اردو بک ریویو کے ایڈیٹر محمد عارف اقبال نے اردو بک ریویو کے دفتر میں ویب سائٹ لانچ کے موقع پر کیا۔
Published: undefined
پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری اور دیگر مہمانان خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے عارف اقبال نے ’اردو بک ریویو‘ کے مقاصد اور خدمات پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو بک ریویو کی یہ ویب سائٹ یوجی سی کیئرلسٹ میں شامل ہونے کے بعد یوجی سی کی خصوصی گزارش پر تیار کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کو رفتہ رفتہ مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جاتی رہے گی۔
Published: undefined
تقریب کی صدارت پریس کلب آف انڈیا کے صدر مسٹر گوتم لاہری نے کی۔ اس موقع پر جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں سینئر صحافی اے یو آصف (ڈائرکٹر پریس کلب آف انڈیا)، سینئر پروفیسر اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر ارتضیٰ کریم، ڈی ڈی نیوز کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر ادریس شاہجہانپوری، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سیّد تنویر حسین، عرشیہ پبلی کیشنز دہلی کے مالک اظہار ندیم، حکیم ڈاکٹر آفتاب احمد، ریسرچ اسکالرز توحید حقانی اور نازش احمد خاص طور سے موجود تھے۔
Published: undefined
پریس کلب کے صدر گوتم لاہری نے اردو بک ریویو کی ویب سائٹ لانچ کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے پریس کلب میں اردو صحافیوں کو ممبرشپ دیتے ہوئے وہاں اردو کو جائز مقام دینے کی کوشش کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں معروف اردو صحافی اور مجاہد آزادی محمد باقر (شہید) کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے پریس کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ان کا پوٹریٹ مستقل طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔ پریس کلب میں اب ہر سال شہید محمد باقر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ اردو کے اس مجاہد صحافی کی خدمات کو اجاگر کرنے میں سینئر صحافی اے یو آصف نے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے۔ گوتم لاہری نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اردو سے ان کو گہری دلچسپی رہی ہے اور عنقریب وہ اس زبان کو سیکھ کر اردو کی مزید خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ویب سائٹ کے منتظمین میں محمد عمران قنوجی، ندیم عارف اور محمد حنیف نعمانی نے میزبانی کے فرائض ادا کیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز