قومی خبریں

موسم کا حال: دہلی اور یوپی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ، پہاڑوں پر برفباری جاری

رفتہ رفتہ موسم میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور کئی مقامات پر لوگوں کو شدید دھند اور سردی کی لہر سے راحت ملی ہے۔ صرف صبح اور شام کے اوقات میں کچھ زیادہ سردی محسوس کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر</p></div>

دہلی کی بارش / علامتی تصویر / ٹوئٹر

 

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید سردی اب ختم ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 29 جنوری سے 30 جنوری تک شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی آج 29 جنوری کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی مغربی ہمالیائی علاقے میں ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مغربی اتر پردیش میں بھی 29 اور 30 ​​جنوری کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 29 اور 30 ​​کو مغربی ہمالیائی علاقے، پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں ایک یا دو مقامات پر ژالہ باری ہوگی اور 29 جنوری کو مغربی اور مشرقی راجستھان میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی ان دو دنوں میں مشرقی اتر پردیش میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ دہلی میں 29 جنوری یعنی آج بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کو شہر میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ دریں اثنا، آئی ایم ڈی کے ایک سائنسدان کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ ایک نئے ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے اتوار سے درجہ حرارت بڑھے گا اور کئی جگہوں پر ہلکی بارش دیکھنے کو ملے گی۔

Published: undefined

وہیں، ہماچل پردیش کے لاہول اسپتی میں اٹل ٹنل کے قریب کے علاقے میں بھاری برفباری کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ سڑک سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔ جموں کشمیر اور لداخ میں بھی برف باری جاری ہے۔ پہاڑوں پر برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں بھی نظر آ رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined