نئی دہلی: راجدھانی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں جمعرات (30 مارچ) کی شام کو شدید بارش ہوئی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 3 اپریل تک ایسی ہی بارش اور آندھی طوفان چلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ کے مطابق آج کیرالہ، کرناٹک، شمالی آسام، تریپورہ، جموں کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ژالی باری کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی یوپی اور پوروانچل میں بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے راجستھان کے کوٹ پٹلی، الور، لکشمن گڑھ، راج گڑھ، نادبائی، بھرت پور میں 2 گھنٹے تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ غازی آباد، اندرا پورم، چھپرولا، نوئیڈا، دادری، گریٹر نوئیڈا، گروگرام، فرید آباد، مانیسر، بلبھ گڑھ، روہتک، کھرکھودہ، بھیوانی، چرخی دادری، مٹن ہیل، جھجر، فرخ نگر، کوسلی، مہندر گڑھ، سوہانہ، ریواڑی، نارنول، بوال، نوح میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ نے پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے یوپی کے کچھ اضلاع میں آج 31 مارچ اور کل یکم اپریل کو ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے یلو اور اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے چترکوٹ، کوشامبی، آپریاگ راج، فتح پور، پرتاپ گڑھ، سون بھدرا، مرزا پور، چندولی، وارانسی، سنت رویداس نگر، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، مؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی اور کشی نگر میں تیز ہوا (30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ) اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ محکمہ نے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈہ، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، ہرڈول، فرخ آباد، قنوج، کانپور دیہات کانپور نگر، اناؤ، لکھنؤ، بارہ بنکی، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر سہارنپور، شاملی، مظفر نگر، باغپت، میرٹھ، غازی آباد، ہاپوڑ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر، علی گڑھ، متھرا، ہاتھرس، کاس گنج، ایٹا، آگرہ، فیروز آباد مین پوری، اٹاوہ، اوریا، بجنور، امروہہ، مرادآباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، سنبھل، بدایوں، جالون، ہمیر پور، مہوبہ، جھانسی، للت پور اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا۔ جس کی وجہ سے ان تمام اضلاع میں یلو الرٹ اور اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز