قومی خبریں

موسم کا حال: شمالی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں رات گئے بارش، تیز ہوائیں بھی چلیں، پہاڑی ریاستوں میں برف باری

شمالی ہندوستان میں موسم نے کروٹ لینا شروع کر دی ہے۔ ایک طرف میدانی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے تو دوسری طرف پہاڑی ریاستوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں دیر رات گئے ہلکی بوندا باندی کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں۔ میدانی علاقوں میں بارش کا اثر پہاڑی ریاستوں میں بھی دیکھا گیا۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے کی وجہ سے موسم میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ دارالحکومت دہلی کے جنوب مغربی حصوں میں منگل کی دیر رات تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (25 جنوری) کو ایک بار پھر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت دہلی کے بارے میں بات کریں تو آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کے بیس اسٹیشن صفدرجنگ میں جنوری میں اب تک صرف معمولی بارش ہوئی ہے۔ تاہم گزشتہ سال جنوری میں 88.2 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جو کہ 306 فیصد زیادہ تھی۔ اسی طرح جنوری 2021 میں 161 فیصد سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ تاہم دہلی میں اگلے چند دنوں تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ دہلی، یوپی، بہار، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش، راجستھان میں بارش کا الرٹ ہے۔ پہاڑی ریاستوں میں بھاری برف باری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ تاہم کئی ریاستوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ لیہ لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد سمیت اتراکھنڈ، ہماچل میں برفباری ہوئی۔

Published: undefined

گوا میں صبح سے ہی مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) پنجی نے نمی کی وجہ سے 24 اور 25 جنوری کو دونوں اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کے امکان کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں سے موسم خشک رہا اور گزشتہ دنوں ہونے والی ہلکی بارش سے یہاں کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined