نئی دہلی: ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں آج یعنی 2 مارچ کی صبح ہلکی بوندا باندی دیکھی گئی۔ دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر کے کچھ علاقوں میں موسم نے کروٹ لی ہے اور وہاں بھی بارش کی سرگرمیاں دیکھی گئیں۔ کل دیر رات بھی دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی تھی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق کل دیر رات دہلی کے نریلا، بوانا، کنجھاولا، کرنال، ہریانہ کے راجوند، اسندھ، سفیدوں، جیند، پانی پت، گوہانہ، گنور، سونی پت، روہتک، کھرکھودا، جھجر، فرخ نگر، کوسلی، پلول، اورنگ آباد، ہوڈل، یوپی کے سنبھل، چندوسی، بلند شہر، جہانگیر آباد، انوپ شہر، بہجوئی، شکارپور، خورجہ، پہاسو، ڈبائی، نارورا، گبھانہ، سہسوان، جٹاری، اترولی، کھیر، علی گڑھ، کاس گنج، نندگاؤں، اگلاس، سکندرا، راکاندرا ہاتھرس، متھرا، ایٹا، سعدآباد اور راجستھان کے تیجارا، نگر، دیگ، لکشمن گڑھ اور بھرت پور میں بارش دیکھی گئی۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں آج مطلع ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ درجہ حرارت کی بات کریں تو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق کل 3 مارچ کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ کل دہلی میں بارش کا امکان نہیں ہے لیکن مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا کے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق آج نوئیڈا میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری رہ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ اتوار کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوئیڈا میں بھی کل بارش کا امکان نہیں ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق آج غازی آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش دیکھنے کو ملے گی۔ کل یعنی اتوار کو غازی آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور غازی آباد میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز