قومی خبریں

موسم کا حال: جموں و کشمیر، لداخ میں برف باری، دہلی میں اگلے دو دنوں میں پھر گرے گا پارہ

شمالی ہندوستان کو سردی کی لہر سے راحت مل گئئی ہے لیکن اگلے 48 گھنٹوں میں پارہ پھر 3-5 ڈگری تک نیچے آ سکتا ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی</p></div>

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش / یو این آئی

 
Hari Maharjan

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں فی الحال لوگوں کو سردی کی لہر سے راحت مل گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق راجدھانی دہلی میں جمعہ یعنی 13 جنوری کی صبح 5.30 بجے درجہ حرارت 12.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز میں درجہ حرارت میں پھر سے کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ محکمہ کے مطابق 14 سے 16 جنوری کے درمیان پارہ 5 ڈگری تک نیچے آ سکتا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ 13 جنوری کو جموں کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں مختلف مقامات پر برف باری ہو سکتی ہے۔ جبکہ پنجاب، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش کے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں کوئی خاص بارش کی توقع نہیں ہے۔ جمعرات کو ہی دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی کے پالم علاقہ میں درجہ حرارت جمعہ کی صبح 12.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چنڈی گڑھ میں درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس، جبکہ لکھنؤ میں 11.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان اور اس سے ملحقہ وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 3-5 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی مشرق کے کئی حصوں میں کم از کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

گجرات میں 15 تاریخ تک درجہ حرارت میں 3-6 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ اگلے 4 سے 5 دنوں کے دوران ملک کے باقی حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔

شمالی راجستھان کے کچھ حصوں میں 15 سے 18 جنوری کے درمیان سردی کی لہر برقرار رہے گی جو کچھ علاقوں میں شدت بھی اختیار کر سکتی ہے، جبکہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر کا امکان ہے۔ اندرونی کرناٹک میں 13 اور 14 جنوری کو جبکہ مدھیہ پردیش میں 16 اور 17 جنوری کو سردی کی لہر چلنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined