نئی دہلی: بارش کا موسم ختم ہونے کے بعد دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندو میں تیز دھوپ ضرور دیکھی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود پہاڑوں سے آنے والی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس کی وجہ سے آلودگی میں کمی آئی ہے جبکہ سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے دھند بھی کم دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
بدھ کو دارالحکومت میں 10 سے 24 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ اگلے تین دنوں تک دہلی میں صبح اور شام میں برفیلی ہوائیں چلیں گی، جس کی وجہ سے سردی برقرار رہے گی۔ جمعرات کو 12 سے 20 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو ہوا کی رفتار بھی کم ہو جائے گی۔ جمعہ کو ہوا چھ سے 12 کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو دہلی میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ریاست کا کم از کم درجہ حرارت اگلے چار پانچ دنوں تک سات ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ اس ہفتے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز