قومی خبریں

کشمیر میں برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

وادی میں برف و باراں نے موسم سرما جیسے حالات پیدا کر دئے ہیں جس نے لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کرنے اور روایتی کانگڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 21 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے کی بھی توقع ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 22 اور 23 اکتوبر کو ایک بار پھر موسم بگڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 24 سے 28 اکتوبر تک موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے دس دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر موسم خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں کے دوران موسم فصل کٹائی و دیگر آئوٹ ڈور سرگرمیوں کے لئے موزوں ہے۔ادھر وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ کی صبح دھند چھائی ہوئی تھی جو دن گذرنے کے ساتھ ساتھ اوجھل ہوتی گئی۔

Published: undefined

وادی میں برف و باراں نے موسم سرما جیسے حالات پیدا کر دئے ہیں جس نے لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کرنے اور روایتی کانگڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ، سادھنا ٹاپ، پیر کی گلی، سمتن پاس، گریز، تلیل، سونہ مرگ، زوجیلا پاس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined