قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں اگلے ایک ہفتے تک خوشگوار رہے گا موسم، لوگ پانی بھرنے اور ٹریفک جام سے رہیں گے پریشان

وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث پارے میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق این سی آر کے لوگ آنے والے ایک ہفتہ تک ایسے ہی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور اس کے اگلے چند دنوں تک ایسا ہی رہنے کی امید ہے۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث پارے میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق این سی آر کے لوگ آنے والے ایک ہفتہ تک ایسے ہی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوں گے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی این سی آر کے لوگوں کو 24 اور 25 اگست کو آندھی طوفان کے ساتھ بھاری بارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

این سی آر میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو مرطوب گرمی سے راحت ملی ہے لیکن پانی جمع ہونے اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کے بعد سڑکوں کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ لوگوں کو گھنٹوں ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا رہا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ این سی آر کے لوگوں کو آنے والے ایک ہفتے تک بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے اور لوگوں کو گرمی سے کافی حد تک راحت ملے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہے گا۔ مطلع ابر آلود رہے گا اور بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح 21 اگست اور 22 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہے گا۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 اگست کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کم ہو جائے گا، جس کے بعد یہ 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 25 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ این سی آر کے لوگوں کو 24 اور 25 اگست کو تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے این سی آر میں کئی مقامات پر پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ لوگوں کو دہلی اور نوئیڈا میں طویل ٹریفک جام سے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں خاص طور پر لوٹین زون میں کئی مقامات پر پانی جمع دیکھا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے کچھ ایسی تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں دہلی کے کچھ انڈر برج اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، جس میں گاڑیوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined