سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں جمعرات کو موسم میں بہتری واقع ہوئی اور دن میں آفتاب نے بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر آنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ دسمبر کی 2 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
Published: undefined
تاہم وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جمعرات کو چوتھے روز بھی بند رہے۔ اس کے علاوہ شمالی کشمیر کے کیرن، کرناہ، ٹنگڈار اور مژھل قصبوں سمیت درجنوں دور افتادہ دیہات جمعرات کو چوتھے روز بھی وادی کے دوسرے علاقوں سے منقطع رہے جبکہ ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ گریز اور اس کے ملحق علاقہ جات کا وادی کے دوسرے حصوں کے ساتھ 14 نومبر سے رابطے منقطع ہیں۔
Published: undefined
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہے۔ وادی کشمیرمیں جمعرات کو موسم میں بہتری درج ہوئی اگرچہ مطلع ابر آلود ہی رہا لیکن بارشوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا اور آفتاب بھی کئی بار بادلوں کی اوٹ سے باہر آگیا جس سے تین دنوں کے خراب موسمی حالات کے بعد لوگوں کو قدرے راحت نصیب ہوئی۔
Published: undefined
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ وادی کشمیر میں جمعرات سے موسم میں بہتری واقع ہوگی۔ وادی کشمیر میں تین دنوں تک مسلسل بالائی علاقوں میں رک رک کر برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
Published: undefined
گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول کے درجہ حرارت سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ ماہ نومبر کے اوائل میں ہی وادی کشمیر میں بھاری برف باری ہوئی تھی جس سے کسان طبقے کو بے تحاشا نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز