نئی دہلی: شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت محسوس کی جانے لگی ہے۔ جنوب کی کئی ریاستوں میں جہاں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس درج کیا جا رہا ہے، وہیں، شمالی ہندوستان میں بھی پارہ 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ دو دنوں کے دوران مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حراست میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری درج کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، دہلی میں مطلع صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ میں بھی مطلع صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اکائی میٹ کے مطابق جنوبی راجستھان کے وسطی علاقوں پر ایک گردابی ہواؤں کا علاقہ موجود ہے۔ یہ گرت مدھیہ پردیش کے وسطی حصوں سے ودربھ، مراٹھ واڑہ اور اندورنی کرناٹک سے جنوبی تمل ناڈو تک پھیلا ہوا ہے۔
اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن ودربھ، مراٹھ واڑہ اور شمال مغربی تلنگانہ کے ارد گرد کے حصوں میں ہلکی سے درمیانے درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ ایک یا دو مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ اروناچل پردیش اور مشرقی آسام کے چھ حصوں میں ہلی بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی اور مغربی ہندوستان کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز