قومی خبریں

موسم کا حال: پنجاب، بہار، بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی

آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور تمل ناڈو میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شمالی ہندوستان کی پہاڑی ریاستوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے

بارش، فائل تصویر یو این آئی
بارش، فائل تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج یعنی جمعہ کو بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق شمال مشرقی، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار اور پنجاب میں اگلے تین دنوں تک موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دور دراز علاقوں میں اگلے دو دن تک موسلادھار بارش جاری رہنے والی ہے۔

Published: undefined

آج یعنی 25 اگست کو ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ دوسری جانب اگر ہم درجہ حرارت کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، ہفتے کے آخر میں بھی دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج سے اگلے تین دن تک بارش کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج لکھنؤ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری رہ سکتا ہے۔ تاہم آج غازی آباد میں بارش کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے۔

Published: undefined

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور تمل ناڈو میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ، شمال مشرقی ہندوستان کے اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، ودربھ، اتراکھنڈ، شمال مغربی اتر پردیش اور کونکن اور گوا کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر، لداخ، شمالی پنجاب، شمالی ہریانہ، مدھیہ پردیش، مدھیہ مہاراشٹر اور اندرونی کرناٹک، اندرونی تمل ناڈو، کیرالہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined