قومی خبریں

موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں دھول بھری آندھی، ہر طرف دھند کا عالم، آلودگی میں اضافہ

دہلی-این سی آر میں دھول بھری آندھی کی وجہ سے موسم تبدیل ہو گیا ہے اور تیز دھوپ لوگوں کو پریشان نہیں کر رہی۔ راجدھانی میں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آج یعنی منگل کی صبح کی شروعات دھول بھری آندھی کے ساتھ ہوئی۔ چنانچہ پورا دہلی شہر اور این سی آر کے کئی علاقے دھول کی لپیٹ میں آگئے اور حد نگاہ بھی کم ہو گئی۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی دھول بھری آندھی کے بعد حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی۔ اس علاقے میں حد نگاہ کم ہو کر 1100 میٹر سے کم گئی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں دھول بھری آندھی راجستھان پر طوفانی گردش کی وجہ سے آئی ہے۔ طوفانی گردش کی وجہ سے شمالی راجستھان میں دھول بھری آندھی اور ہلکی بارش کی سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ اس سرگرمی کا اثر راجستھان، دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے کچھ حصوں میں اگلے 3-4 دنوں تک مرحلہ وار دیکھا جائے گا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کہ دہلی-این سی آر میں دھول بھری آندھی کی وجہ سے آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ انڈیا گیٹ، پٹپڑ گنج اور پوسا کے علاقوں میں اے کیو آئی سب سے خراب ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 7 بجے پوسا کے علاقے میں اے کیو آئی 999 درج کیا گیا۔ وہیں، میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم کے علاقے میں بھی اے کیو آئی 999 ریکارڈ کیا گیا۔ آر کے پورم کے علاقے میں اے کیو آئی 872 آنند وہار علاقے میں 829 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج ایک یا دو مقامات پر بارش دیکھی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

دھول کا طوفان شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی اور آس پاس کے علاقوں کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 16 مئی کو کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج نئی دہلی میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی دہلی میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 18 مئی کو نئی دہلی میں ایک بار پھر بارش کی سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined