قومی خبریں

موسم کا حال: دہلی دھند کی لپیٹ میں، سردی کی لہر سے بھی کوئی راحت نہیں

کئی ریاستوں میں اگلے تین دنوں تک شدید سردی سے سرد دن کے حالات دیکھے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید سے انتہائی شدید دھند چھائی رہے گی

<div class="paragraphs"><p>سردی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سردی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: ان دنوں شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں شدید سردی اور دھند لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ کل یعنی 12 جنوری نئی دہلی میں موسم کی سرد ترین رات تھی۔ کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں کو اگلے دو دن تک سردی کی لہر سے راحت نہیں ملے گی۔ شمال مغربی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے تین دنوں تک شدید سردی سے لے کر سرد دن کے حالات دیکھے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید سے انتہائی شدید دھند چھائی رہے گی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 13 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ نئی دہلی میں آج شدید دھند دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک شدید دھند سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔ درجہ حرارت میں بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی جائے گی۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وہیں، لکھنؤ میں آج شدید دھند چھائی رہے گی۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ غازی آباد میں درمیانے درجے کی دھند چھائی رہے گی۔

Published: undefined

موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، 13 سے 16 جنوری کے درمیان پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کے کچھ حصوں میں صبح کے وقت شدید سے انتہائی شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی 13 سے 16 جنوری کے درمیان مغربی بنگال، اڈیشہ، جموں ڈویژن، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، شمالی مدھیہ پردیش، آسام، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ کے کچھ حصوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined