نئی دہلی: پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی کا زور جاری ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت ہریانہ، اتر پردیش، بہار، پنجاب، راجستھان کے کئی شہروں میں سردی کے ساتھ شدید دھند بھی دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے وسطی اور مشرقی اتر پردیش کے علاوہ مدھیہ پردیش میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
Published: undefined
موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے اسکائی میٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا علاقہ ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی بہار پر طوفانی ہواؤں کا ایک علاقہ بنا ہوا ہے۔ ہریانہ کے آس پاس کے علاقوں میں بھی سائیکلونک ہواؤں کا ایسا ہی علاقہ بن گیا ہے۔ وہیں، ایک ٹرف لائن یوپی کے وسطی حصوں سے جنوب مغربی مدھیہ پردیش کی نچلی سطح تک پھیلی ہوئی ہے۔
Published: undefined
پنجاب، راجستھان، ہریانہ اور شمالی مدھیہ پردیش کے کئی مقامات پر سرد دن سے لے کر شدید سرد دن کے حالات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور یوپی کے کچھ علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے اونچائی والے علاقوں میں برف باری یا بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ جنوری میں ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
دہلی کے موسم کی بات کریں تو آئی ایم ڈی کے مطابق یہاں ایک ہفتے سے سردی کی لہر جاری ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت میں سردی بڑھ گئی ہے۔ صبح اور شام کے وقت دھند کا راج نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے حد نگاہ 25 سے 200 میٹر تک رہ جاری ہے۔ دھند کے باعث آئے روز ٹرینیں اور پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سیلسیس پر برقرار ہے۔ دارالحکومت میں ہفتہ بھر دھند چھائی رہے گی۔ اس کے علاوہ 9 جنوری کو بارش متوقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز