نئی دہلی: موسم کی تبدیلی کے بعد ملک بھر میں گرمی کی لہر تھم گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش نے شدید گرمی سے راحت دلائی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں تیز دھوپ ہونے کے باوجود شددی گرمی محسوس نہیں کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں بارش اور گرج چمک کا الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی والوں کو فضائی آلودگی سے بھی راحت مل گئی ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ دہلی میں گزشتہ دو دنوں سے آسمان ابر آلود ہے اور ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور آج صبح بھی ایسا ہی موسم نظر آیا۔ آئی ایم ڈی نے آج سے اگلے تین دنوں تک دہلی میں بوندا باندی سے لے کر گرج چمک کے ساتھ انتباہ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
نوئیڈا میں بھی اگلے تین دن یعنی 28 مئی تک بارش کا امکان ہے۔ نوئیڈا میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی، 28 مئی تک غازی آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ گروگرام میں بھی آج سے 28 مئی تک آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو بار بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مئی میں یہاں بھی درجہ حرارت 37 ڈگری سے نیچے رہے گا۔
Published: undefined
موسم میں یہ تبدیلی تازہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے دیکھی جا رہی ہے۔ دہلی کے لوگوں کے لیے راحت کی بات ہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر اگلے 4-5 دنوں تک رہنے والا ہے۔ فضا میں پیدا ہونے والی نمی کی وجہ سے 30 مئی تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مئی کا باقی حصہ راحت دینے والا ہے۔
Published: undefined
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے دہلی کے لوگوں کو گرمی کے ساتھ ساتھ آلودگی سے بھی راحت ملی ہے۔ سنٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بدھ کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 158 پر رہا۔ دوسری طرف، آج (جمعرات) کی صبح دہلی کی ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 96 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے 34 اے کیو آئی اسٹیشنوں میں سے 22 اسٹیشنوں پر ایئر کوالٹی انڈیکس 100 سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined