اتراکھنڈ میں کچن دن موسم صاف ہرنے کے بعد ایک بار پھر فطرت نے اپنا رخ بدلا ہے۔ گنگوتری، یمنوتری اور کیدارناتھ دھام سمیت پہاڑ پر کئی مقامات ایسے ہیں جہاں برف باری ہوئی ہے۔ دہرادون سمیت میدانی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور سرد ہواؤں نے درجہ حرارت میں گراوٹ لا دی ہے۔ اس کا اثر دہلی تک دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Published: undefined
پیر کے روز دہرادون میں بھی ٹھنڈی ہواؤں نے ٹھنڈک میں اضافہ کر دیا۔ دہرادون کے آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ اس وجہ سے دھوپ میں شدت بھی نہیں تھی۔ محکمہ موسمیات نے 19 فروری سے ریاست کے سبھی اضلاع میں بارش کے آثار ظاہر کیے ہیں۔ 19 سے 22 فروری تک پوری ریاست میں بارش اور 2800 میٹر سے زیادہ اونچائی والے مقامات پر برف باری کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پہاڑی علاقوں میں تو اتوار سے ہی موسم ٹھنڈا بنا ہوا ہے۔ گنگوتری، یمنوتری، کیدارناتھ دھام، بدری ناتھ دھام کی اونچی چوٹیوں کے ساتھ ساتھ ہیم کنڈ صاحب، پھولوں کی وادی، گورسوں بگیال، رودرناتھ، لال ماٹی، نیتی اور مانا وادی میں بھی برف باری ہوئی۔ علاوہ ازیں دہرادون سمیت دیگر میدانی اضلاع میں بادل چھائے رہے اور سرد ہواؤں سے درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو ملی۔
Published: undefined
مغربی تلاطم کی وجہ سے سردی نے جاتے جاتے گلیشیر کو مضبوطی دینے والی برف باری کرا دی ہے۔ اترکاشی کی ہرشل وادی اور اونچائی والے علاقوں میں دیر رات تک برف باری کے آثار بنے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے سبھی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ پہاڑی اضلاع میں پیر اور منگل کو بھی برف باری کے آثار ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر بکرم سنگھ کے مطابق اترکاشی، چمولی، پتھوراگڑھ کے کچھ علاقوں میں بارش اور آسمانی بجلی چمکنے کا امکان ہے۔ اتنا ہی نہیں، 19 سے 22 فروری کو پوری ریاست میں بارش کے آثار ہیں۔ ساتھ ہی اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ، پتھوراگڑھ اور باگیشور کے کچھ علاقوں میں شدید بارش و ژالہ باری ہو سکتی ہے اور اونچائی والے علاقوں میں برف باری کے قومی امکانات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined