قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں موسم میں تبدیلی، کئی ریاستوں میں بارش کے سبب دو دن تک سرد لہر کی پیش گوئی

دہلی-این سی آر میں موسم کا انداز ایک بار پھر بدل گیا ہے۔ بدھ کو صبح کے وقت ہلکی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی

دہلی کی بارش / ٹوئٹر
دہلی کی بارش / ٹوئٹر 

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں موسم کا انداز ایک بار پھر بدل گیا ہے۔ بدھ کو صبح کے وقت ہلکی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ وہیں باہری دہلی کے کچھ علاقوں میں اولے پڑنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ یعنی 9 فروری کو گرج چمک کے ساتھ دہلی این سی آر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے 9 فروری یعنی آج کے لئے پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش اور شمالی راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ جموں، کشمیر، لداخ، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے مغربی ہمالیائی علاقے میں رات کے وقت ہلکی بارش کے ساتھ برف باری ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اگلے 2 دنوں کے دوران مغربی بنگال، پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، شمالی راجستھان، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے کچھ حصوں میں رات اور صبح کے وقت گہری دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ 9 اور 10 فروری کو مغربی بنگال، سکم اور جھارکھنڈ میں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بہار اور اڈیشہ کے مختلف اضلاع میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined