جموں: پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے ایک جنگل میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کی شب ایک آپریشن کے دوران راجوری کے خواص علاقے کے جنگل میں ایک کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ باردو ضبط ہونے سے ملی ٹنٹوں کے ضلع راجوری اور ضلع ریاسی میں ملی ٹنٹوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے منصوبے خاک میں مل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں ایک اے کے47 رائفل، اس کے تین میگزین، 94 گولیاں، دو چینی ساخت کے پستول، ان کے دو میگزین، پانچ یو بی جی ایل گرینیڈ ایک کنوڈ ریڈیو سیٹ اور تین ریڈیو سیٹ انٹینیا شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined