قومی خبریں

مہاراشٹر میں ہم زیادہ سے زیادہ پارلیمانی سیٹیں جیتیں گے: رمیش چنیتھلا

مہنگائی، بیروزگاری، کسانوں کو درپیش مشکلات و سماجی ہم آہنگی جیسے مسائل کی جانب سے بی جے پی نے آنکھیں موند لی ہیں۔ کانگریس پارٹی انتخابات میں ان مسائل کو پرزور طریقے سے اٹھائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>رمیش چنیتھلا / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رمیش چنیتھلا / تصویر سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر کانگریس کے انچارج رمیش چنیتھلا نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں کانگریس و مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے لیے ماحول پوری طرح سازگار ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخاب میں ایم وی اے مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ وہ یہاں مہاراشٹر کانگریس کی شعبہ جاتی جائزہ میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کررہے تھے۔

کانگریس کے ریاستی انچارج نے کہا ’’ملک کو انتہاپسند مذہبی قوتوں کی جانب سے ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور آنے والے انتخابات میں ان قوتوں کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ منو وادی طاقتیں ذات اور مذاہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان تصادم پیدا کر رہی ہیں۔ ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لیے آنے والے انتخابات میں ہم سب کو متحد ہوکر ان فرقہ پرست قوتوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

رمیش چنیتھلا نے کہا کہ ’’ کانگریس لیڈر ایم پی راہل گاندھی نے ملک کو جوڑنے کے لیے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا کی تھی اور اب وہ منی پور سے ممبئی تک بھارت جوڑو نیا ئےیا ترا پر ہیں۔ ملک میں امن و امان، ہم آہنگی اوربھائی چارے کی برقراری ایک بڑا چیلنج ہو گیا ہے۔ اس لیے جمہوریت کی تحفظ کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی ملک توڑنے والے ان جمہوریت کے دشمنوں سے مقابلہ کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

رمیش چنیتھلا نے مزید کہا ’’بی جے پی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کی آواز کو دبانے کے لیے ای ڈی، سی بی آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کو درپیش مشکلات، سماجی ہم آہنگی جیسے کئی سنگین مسائل ہیں، جن کی جانب سے بی جے پی نے آنکھیں موند لی ہیں۔وہ رام کے نام پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف ریزرویشن کو لے کر مختلف طبقات کے درمیان زبردست تنازعہ بھی پیدا کیا جارہا ہے۔ کانگریس پارٹی انتخابات میں ان مسائل کو پرزور طریقے سے اٹھائے گی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے ریاستی انچارج نے کہا کہ بی جے پی نے کرناٹک میں تخریب کاری کے ذریعے حکومت بنائی، لیکن عوام نے بی جے پی کو شکست دی اور دوبارہ کانگریس پارٹی کو اکثریت سے کامیاب کیا۔ مہاراشٹر میں بھی ای ڈی، سی بی آئی کا غلط استعمال ہوا ہے اور پارٹیوں کو توڑ کر حکومت بنائی گئی ہے۔ آنے والے انتخابات میں کرناٹک کی طرح مہاراشٹر میں بھی عوام بی جے پی کو اس کی حیثیت دکھائیں گے۔‘‘

Published: undefined

ریاستی انچارج نے یہ بھی اطلاع دی کہ ’’سیٹ الاٹمنٹ کے سلسلے میں دہلی میں میٹنگ ہوئی ہے اور جلد ہی ایک اور میٹنگ ہوگی، اس کے بعد سیٹ الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات کی تیاروں کے پیشِ نظر کانگریس پارٹی 17 اور 18 فروری کو لونا والا میں ایک اہم کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ اس کا افتتاح رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آن لائن طریقے سے کریں گے اور اختتامی تقریر قومی صدر ملکارجن کھرگے کریں گے۔ اس کیمپ میں ریاست کے 300 سرکردہ لیڈران اور عہدیداران شرکت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined