ہریدوار: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ملک کے لوگ اگر کوشش کریں تو اگلے 15 سالوں میں اکھنڈ بھارت (متحدہ ہندوستان) کا قیام ہو سکتا ہے۔ موہن بھاگوت نے ہریدوار میں کہا کہ سناتن دھرم ہی ہندو راشٹر (قوم) ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسے تو 20 سے 25 سال میں اکھنڈ بھارت قائم ہوگا لیکن اگر ہم تھوڑی سی کوشش کریں تو سوامی وویکانند اور مہارشی اروند کے خوابوں کا اکھنڈ بھارت 10 سے 15 سال میں ہی قائم ہو جائے گا۔ اسے کوئی روکنے والا نہیں، اس کے راستے میں جو آئیں گے وہ مٹ جائیں گے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آر ایس ایس جس اکھنڈ بھارت کی بات کرتی ہے اس میں برصغیر کے وہ تمام ملک شامل ہیں جو کبھی ہندوستان کا حصہ ہوا کرتے تھے۔ آر ایس ایس کا عزم ہے کہ ہندوستان سے علیحدہ ہو چکے پاکستان، افغانستان، بھوٹان، میانمار، تبت، بنگلہ دیش اور سری لنکا وغیرہ کو پھر سے ہندوستان میں شامل کر کے اکھنڈ بھارت قائم کیا جائے گا۔
Published: undefined
درحقیقت، آج کا ہندوستان ایک محدود زمین والا ملک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان کسی زمانے میں بہت بڑا زمینی علاقہ تھا۔ یہ صرف کشمیر اور گجرات سے لے کر کنیا کماری تک محدود نہیں تھا۔ بلکہ متحدہ ہندوستان میں افغانستان، بھوٹان، میانمار، تبت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ شامل تھے۔ لیکن کچھ ممالک بہت پہلے ہندوستان سے الگ ہو چکے ہیں۔ جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش آزادی کے وقت ہندوستان سے الگ ملک بن گئے۔
Published: undefined
آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ جس طرح گووردھن پہاڑ کو بھگوان کرشن کی انگلی سے اٹھایا گیا تھا، اسی طرح سنتوں کے آشیرواد سے ہندوستان جلد ہی ایک بار پھر اکھنڈ بھارت بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم عدم تشدد کی بات تو کریں گے لیکن ہاتھ میں ڈنڈا بھی رکھیں گے، کیونکہ یہ دنیا طاقت پر یقین رکھتی ہے۔‘‘
Published: undefined
موہن بھاگوت نے کہا۔ ہندوستان ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کے راستے میں آنے والے مٹ جائیں گے، ہندوستان اب ترقی کے بغیر رکنے والا نہیں۔ ہندوستان ترقی کی راہ پر سرپٹ دوڑ رہا ہے، سیٹیاں بجا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ ترقی کے اس سفر میں سب اس کے ساتھ آئیں اور کوئی اسے روکنے کی کوشش نہ کرے، یا تو اس کی ترقی میں شامل ہو جائیں ورنہ راستہ میں نہ آئے اور الگ ہٹ جائیں۔
Published: undefined
آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان کے ایک ہزار سال سے سناتن دھرم کو ختم کرنے کی مسلسل کوششیں کی گئیں لیکن وہ مٹ گئے اور ہم اور سناتن دھرم آج بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں دنیا میں ہر قسم کے انسان کی بری عادتیں ختم ہو جاتی ہیں۔ ہندوستان میں آکر لوگ یا تو ٹھیک ہو جاتے ہیں یا مٹ جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز