كیشياری: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مرکز میں صفر پرسمیٹ دیا جائے گا۔
ریاست کے ضلع مغرب مدنی پور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا، ’’ہم اس سے پہلے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کو اکھاڑ چکے ہیں۔ ہم بی جے پی کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’دہلی سے کچھ لیڈر یہاں موسمی پرندوں کی طرح آتے ہیں اور کشیدگی پیدا کرتے ہیں۔ ہم لوگوں کے ساتھ پورے سال کھڑے رہتے ہیں۔ وہ تباہ کن اور تقسیم کرنے والی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ‘‘
Published: 03 Dec 2018, 10:09 PM IST
انہوں نے کہا، ’’جب وہ اقتدار میں آئے تو ایک غریب پان والے کا قتل کر دیا گیا۔ ہم نے اس کے بیٹے کو نوکری دی اور خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے۔ "
ترنمول کانگریس کی صدر نے کہا، "آج جب ہم اس میٹنگ کے لئے آ رہے تھے تو انہوں نے ہمارے ایک کارکن کو پیٹ دیا۔ اعتماد اچھی بات ہے لیکن ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی اچھی نہیں ہے۔ آپ نے ترنمول پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے. "
Published: 03 Dec 2018, 10:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Dec 2018, 10:09 PM IST