ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے ہفتہ کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کیرالا میں اس قانون پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ دراصل، حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سی اے اے کے حوالے سے ایک نیا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری ٹیکہ کاری مہم ختم ہونے کے ساتھ ہی قانون پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔
Published: 14 Feb 2021, 12:40 PM IST
پنارائی ہفتہ کے روز ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے جاری انتخابی مہم کے پروگرام میں شرکت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وہ کووڈ ویکسینیشن مہم کے خاتمے کے بعد سی اے اے پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔ ہم اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ یہ حکومت کیرالہ میں اس آفت کو نہیں آنے دے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں بتایا گیا ہے کہ بحیثیت ریاستی حکومت ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس پر عمل نہیں کریں گے؟ ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم یہاں سی اے اے کو نافذ نہیں کریں گے۔‘‘
Published: 14 Feb 2021, 12:40 PM IST
خیال رہے کہ امت شاہ نے حال ہی میں مغربی بنگال میں ایک ریلی میں مٹوا برادری کے ہندو تارکین وطن کو یقین دلایا تھا کہ ویکسینیشن مہم کے بعد سی اے اے نافذ کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں اس قانون کے منظور ہونے کے بعد اس کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں کے درمیان کیرالہ کی کمیونسٹ حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس قانون کو اپنی ریاست میں نافذ نہیں کرے گی۔ پنارائی وجین کی حکومت وہ پہلی ریاستی حکومت بنی تھی جس نے اس قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Published: 14 Feb 2021, 12:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Feb 2021, 12:40 PM IST