مہاراشٹر میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی تشہیر میں دن و رات مصروف ہیں۔ پارٹی کے بڑے بڑے لیڈران اور وزراء وغیرہ اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ اسی درمیان تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی بھی انتخابی مہم کے لیے مہاراشٹر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے ایک میڈیا ادارے کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں مہاراشٹر کی سیاست سے متعلق اپنا سیاسی نظریہ پیش کیا ہے۔
Published: undefined
انٹرویو کے دوران وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر جم کر حملہ بولا۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس کی جانب سے جاری کیے گئے انتخابی منشور میں مذکور 5 گارنٹیوں کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ ایم وی اے اتحاد کا ہوگا، ہم آپ کو بھی دعوت پر بلائیں گے۔‘‘ انہوں نے انتخابی وعدوں پر کہا کہ ’’اگر ایکناتھ شندے، دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار ریاست کو لوٹنا بند کر دیں تو ہمارے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لئے بہت پیسہ مل جائے گا۔‘‘
Published: undefined
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم سے وزیر داخلہ تک مہاراشٹر میں جھوٹ بول رہے ہیں اور عوام کو بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے 2 لاکھ تک قرض معاف کیا۔ 500 روپے کا گیس سلنڈر 50 لاکھ پریواروں کو مل رہا ہے۔ کسی بی جے پی لیڈر کو کچھ بھی دیکھنا ہے تو تلنگانہ آ جاؤ وہاں دیکھ لو کہ 10 ماہ میں ہم نے کیا کچھ کر دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آگے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کسانوں نے خود کشی کی ہے۔ نریندر مودی نے جھوٹے وعدے کیے۔ کانگریس جو وعدہ کرے گی وہ پتھر کی لکیر ہوگی۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل سونیا گاندھی کی گارنٹی پر عمل میں آئی۔ سونیا جی نے جو وعدہ کیا ہے ہم اسے پورا کریں گے۔‘‘ انہوں نے امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’امت شاہ جھوٹ بول رہے ہیں، ملک کے وزیر داخلہ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے کہ کوئی بھی 50 فیصد سے زیادہ ریزرویشن نہیں دے سکتا۔ عدالت کا حکم ہے، جو دینا ہے 50 فیصد کے اندر دینا ہے، ہم کسی کے کوٹے سے نہیں کریں گے، سب کو دیں گے ریزرویشن۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز