قومی خبریں

’ہم وزیر اعظم مودی سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی مانگ کریں گے‘، چھگن بھجبل کا اعلان

این سی پی اجیت پوار گروپ کے لیڈر چھگن بھجبل نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ پی ایم مودی سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>این سی پی لیڈر چھگن بھجبل کی فائل فوٹو/ تصویر: این سی پی سوشل میڈیا</p></div>

این سی پی لیڈر چھگن بھجبل کی فائل فوٹو/ تصویر: این سی پی سوشل میڈیا

 

اپوزیشن کی جانب سے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے مطالبے کے درمیان اب این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کے لیڈر بھی یہ مطالبہ کرنے لگے ہیں۔ اس ضمن میں مہاراشٹر میں این ڈی اے میں شامل اجیت پوار گروپ کی این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بیان اپنی تنظیم سمتا پریشد کی ایک میٹنگ کے بعد دیا ہے۔

Published: undefined

سمتا پریشد کی ریاستی سطح کی یہ میٹنگ چھگن بھجبل نے بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں مراٹھا اور او بی سی ریزرویشن سمیت کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں منگیش ساسانے اور لکشمن ہاکے کی صحت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چھگن بھجبل نے کہا کہ وہ اس بات پر سختی سے قائم ہیں کہ او بی سی سے مراٹھا برادری کے لیے کوئی ریزرویشن نہیں ہے۔ بھجبل نے کہا کہ اگر ذات پر مبنی مردم شماری ہوتی ہے تو پتہ چلے گا کہ او بی سی کی تعداد کتنی ہے۔ اس سے او بی سی کی صورت حال بھی سامنے آجائے گی۔ اگر ذات پر مبنی مردم شماری کرائی گئی مرکزی حکومت سے ملنے والی رقم بھی او بی سی برادری کو دی جائے گی۔

Published: undefined

این سی پی لیڈر نے مزید کہا کہ منگیش ساسانے اور لکشمن ہاکے ہڑتال پر ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ تحریری گارنٹی دے کہ او بی سی ریزرویشن متاثر نہیں ہوگا۔ اس میں ان چیزوں پر بات کی جائے گی جو او بی سی کے ساتھ ناانصافی کا سبب بنیں گی۔ اس لیے انہیں کوئی جارحانہ موقف نہیں اپنانا چاہیے۔ چھگن بھجبل نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے نا انصافی ہو رہی ہے تو میں او بی سی برادری کے ساتھ رہوں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined