قومی خبریں

اگر حکومت نوٹوں سے مہاتما کی تصویر ہٹا دے تو ہم شکر گزار ہوں گے: تشار گاندھی

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستانی کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دی جاتی ہے تو وہ این ڈی اے حکومت کے شکر گزار ہوں گے

انڈین کرنسی / Getty Images
انڈین کرنسی / Getty Images 

وڈودرا (گجرات): مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستانی کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دی جاتی ہے تو وہ این ڈی اے حکومت کے شکر گزار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر وہ کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دیتے ہیں تو میں موجودہ حکومت کا شکرگزار ہوں گا کیونکہ یہ صرف ایک تصویر ہے نہ کہ موہن داس کرم چند گاندھی یا ان کی روح اور نہ ہی یہ کسی نظریے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘‘

Published: undefined

وڈودرا میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے صحافیوں سے کہا، ’’باپو ایک نظریہ تھے، اس نظرئے کو لازوال رہنا چاہیے، ہمیں کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر کی ضرورت نہیں ہے، اگر حکومت باپو کی تصویر ہٹاتی ہے تو میں پہلی اور آخری بار اس حکومت کی حمایت کروں گا۔"

Published: undefined

تشار گاندھی نے مزید کہا کہ جب سے حکمراں پارٹی اقتدار میں آئی ہے، وہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے میں لگی ہوئی ہے اور حکومتی مشینری تاریخ کو مٹانے میں سرگرم ہے، جسے حکمراں پارٹی ناپسند کرتی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’وہ لوگ جو مہاتما گاندھی کے قتل کے پیچھے تھے... اگر وہ مہاتما گاندھی کی تعریف نہیں کرتے اور ان کے بارے میں اچھا نہیں بولتے ہیں، تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined