ہندوستان کے مشہور و معروف دانشوروں نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک بار پھر ’بھارت چھوڑو‘ تحریک شروع کرنے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔ دانشوروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ بات بات میں ہمیں پاکستان بھیجنے کی بات کہتے ہیں، ان کے خلاف ہمیں ’بھارت چھوڑو‘ کا نعرہ لگانا چاہیے۔ یہ اپیل شیوپوجن سہائے کی یاد میں ملک کی راجدھانی دہلی میں منعقد ایک تقریب کی گئی۔
Published: undefined
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندی کے مشہور ادیب اشوک واجپئی اور مشہور و معروف مورخ مردولا مکھرجی، انٹرنیشنل بکر پرائز سے سرفراز مصنفہ گیتانجلی شری اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مردولا گرگ نے بھی لوگوں سے ’بھارت چھوڑو‘ کا نعرہ دینے کی گزارش کی۔ تقریب میں رامیشوری نہرو کے ذریعہ 1909 میں شروع کیے گئے رسالہ ’استری دَرپن‘ کے نئے شمارہ کا اجرا بھی کیا گیا۔ اس رسالہ کے مدیر سینئر صحافی کوی اروند کمار اور اگنو میں پروفیسر سویتا سنگھ ہیں۔
Published: undefined
اس تقریب کا انعقاد دہلی واقع انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں کیا گیا۔ رضا فاؤنڈیشن اور ’استری دَرپن‘ کے ذریعہ منعقد اس تقریب میں کئی مشہور و معروف چہروں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقررین نے یہ بھی کہا کہ آزادی کی لڑائی میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور آج خواتین کی آزادی کے بغیر آزادی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
Published: undefined
اس موقع پر اشوک واجپئی نے کہا کہ آج ہندوستانی جمہوریت ہی نہیں بلکہ پوری تہذیب ہی خطرے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانچ ہزار سال پرانی ہماری تہذیب اور ثقافت نے کچھ اقدار تیار کیے تھے لیکن آج سب منہدم ہوتے جا رہے ہیں۔ انھوں نے اس بحران کے لیے ہندی بیلٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا جہاں قتل سے لے کر عصمت دری اور جرائم کے واقعات سب سے زیادہ ہیں۔
Published: undefined
گیتانجلی شری نے سماج میں مذہبی جذبات کے مجروح ہونے کے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں آئے دن خواتین کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ ان کا اشارہ گزشتہ دنوں آگرہ میں ان کے ساتھ پیش آئے واقعہ کی طرف تھا جب ان کی کتاب ’ریت سمادھی‘ سے مذہبی جذبات کے مجروح ہونے کا الزام لگا کر ان کا پروگرام رد کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
مشہور و معروف ادیب مردولا گرگ نے کہا کہ اس بحران کے لیے ہم بھی تھوڑا بہت ذمہ دار ہیں، کیونکہ تاناشاہ کو ہم نے منتخب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر تاناشاہ تاریخ میں گزشتہ تاناشاہوں کے خاتمہ سے کچھ نہیں سیکھتا۔ مردولا مکھرجی نے اس موقع پر آزادی کی لڑائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت چھوڑو‘ تحریک میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined