سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ کُل جماعتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں بغور سنا لیکن مطالبات پورا کرنے اور گوناگوں خدشات کا ازالہ کرنے کی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی۔
Published: undefined
تاریگامی نے نئی دہلی سے یو این آئی اردو کو فون پر بتایا، ’’جہاں تک سوال توقعات یا میٹنگ سے کیا نکل کر آیا، اس کا ہے تو پہلی بات یہ ہے کہ ہمیں بولنے کا موقع دیا گیا اور دوسری بات یہ کہ ہمیں اپنے مطالبات و خدشات پر وزیر اعظم کی طرف سے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ نے میٹنگ بلائی اور ہمیں بولنے کا موقع دیا جو ایک قابل تحسین اقدام ہے لیکن اچھا یہ ہوتا اگر ایسی ایک میٹنگ 5 اگست 2019 کے فیصلے لئے جانے سے قبل بلائی جاتی۔‘‘
Published: undefined
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آنے والے دنوں میں سری نگر میں ’پی اے جی ڈی‘ کی کوئی میٹنگ متوقع ہے! ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ دہلی میں ہی موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’میں ہفتے کو سری نگر کے لئے روانہ ہو جاؤں گا۔ باقی لیڈران کا کیا پروگرام ہے میں نہیں جانتا۔ میں نے کسی سے پوچھا بھی نہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ قومی راجدھانی نئی دہلی میں جمعرات کے روز وزیر اعظم مودی نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں 8 سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 14 لیڈران بشمول 4 سابق وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز