کولکاتا: بنگالی فلسفی، مصلح اور دانشور ایشور چندر ودیا ساگر کے مجسمے کو جسے گزشتہ مہینہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی ریلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران بی جے پی کے مبینہ حامیوں نے توڑدیا تھا، منگل کے روز دوبارہ ودیا ساگر کالج میں نصب کردیا گیا۔ ممتا بنرجی جلوس کی شکل میں ودیا ساگر کے مجسمے کو لے کر پہنچیں اور پھر اس کی نقاب کشائی کی گئی۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ ریاستی وزراء، سماجی کارکن اور بنگالی دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس موقع پر کہا کہ بنگال کی شبیہ خراب کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ بنگال کو گجرات بنا دیا جائے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں گورنر کی عزت کرتی ہوں، مگر ہر عہدہ کی اپنی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش جا رہی ہے اگر گورنر بنگال کے کلچر کو بچانے کے لئے فکر مند ہیں تو انہیں ساتھ آکر کام کرنا چاہیے۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال کے پاس تاریخی ورثہ ہے مگر اس ورثے کو ختم کرنے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے اور دراصل یہ بنگال کو گجرات بنانے کی سازش ہے اور بنگال گجرات نہیں بن سکتا۔ مرکزی وزار ت داخلہ کی جانب سے بنگال حکومت کو ایڈوائزری جاری ہونے کے ایک دن بعد گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے دہلی میں گزشتہ روزملاقات کی تھی۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں تشدد کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب تک جن دس لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں 9 افراد کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
وزیرا علیٰ نے کہا کہ ودیا ساگر جیسے عظیم مفکر و دانشور کے مجسمے کو توڑنے کا مقصد صرف بنگال کے کلچر کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی کو پہلے مہذب ہونا چاہیے۔ جن لوگوں نے مجسمے کو توڑا تھا وہ کبھی بھی مہذب نہیں ہوسکتے ہیں اور یہ بنگال کا کلچر نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں لوگوں کے لئے کام کرتی ہوں، جبکہ بی جے پی میڈیا کے ذریعہ ریاست کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ضرورت ہے تو مجھے ماردیں، مجھے کچھ بھی نہیں چاہیے لیکن میں عوام کے لئے کام کرتی رہوں گی، اترپردیش اور دیگر مقامات پر کئی افراد بشمول ایک لڑکی کو مار دیا گیا ہے مگر میڈیا میں اس کی خبر نہیں آئی کیوںکہ میڈیا کو بھی بی جے پی کنٹرول کر رہی ہے۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
ممتا بنرجی نے کہا کہ کالج کے احاطہ میں ودیا ساگر کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے میوزیم بنایا جائے گا اور اس کے لئے ریاستی حکومت نے ایک کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ودیا ساگر 19 ویں صدی کے مفکر ہیں جنہوں نےسماجی اصلاحات کے لئے تحریکیں چلائی تھیں۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Jun 2019, 8:10 PM IST