گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا کے مریض ہندوستان میں بڑھے ہیں۔ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ بہت تیز نہیں ہے، لیکن کیرالہ جیسی ریاستوں میں انتظامیہ الرٹ موڈ پر آ گئی ہے۔ کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این 1 سے لوگوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔ اس درمیان مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے بدھ کے روز کورونا کے بڑھتے کیسز اور سانس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریاستوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منڈاویا نے کہا کہ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، گھبرانے کی نہیں۔‘‘
Published: undefined
اس میٹنگ میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرائے صحت اور افسران سمیت کئی لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران طبی سہولیات اور تیاریوں کے ساتھ ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کی ترکیبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو بہل، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال اور آئی سی ایم آر کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے بھی شرکت کی۔
Published: undefined
کووڈ-19 پر ہوئی جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ ’’یہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی پوری طرح حکومتی نظریہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال کی تیاری، نگرانی بڑھانے اور لوگوں کے ساتھ اثردار مواصلات کے ماک ڈرل کے ساتھ تیار رہنا اہم ہے۔ ہر تین ماہ میں ایک بار سبھی اسپتالوں میں ماک ڈرل کی جانی چاہیے۔ منڈاویا نے یہ بھی کہا کہ ’’میں ریاستوں کو مرکز کی طرف سے سبھی طرح کی حمایت کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ صحت کسی بھی طرح سے سیاست کا شعبہ نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز