گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں فرقہ واریت پر مبنی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج بذریعہ ٹوئٹ شدید حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ "آج ہریانہ کے میوات میں، چلتی ٹرین میں اور ملک کے کئی مقامات پر امن چین بگڑا ہوا ہے۔ یہ شرمناک ہے اور یہ قابل مذمت حالت 'پھوٹ ڈالو-راج کرو' کی سیاست کا نتیجہ ہے۔ ایسی سیاست آپ کے ایشوز، آپ کے روزگار و ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے۔"
Published: undefined
اپنے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے ہریانہ کی کسان بہنوں سے کچھ دن قبل ہوئی ملاقات کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ "کچھ دنوں قبل ہریانہ سے آئی کسان بہنوں سے مہنگائی، کھیتی-کسانی، 4 سال کی فوج کی ملازمت جیسی تمام زمینی مسائل و ایشوز کے بارے میں باتیں ہوئیں۔ آج ہریانہ کے میوات میں، چلتی ٹرین میں اور ملک کے کئی مقامات پر امن چین بگڑا ہوا ہے۔"
Published: undefined
پرینکا گاندھی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھتی ہیں کہ "لوگوں کے درمیان ذات، مذہب اور نفرت کی دیوار کھڑی کرنے والی طاقتیں دراصل آپ کے ایشوز کو دبانے کا کام کر رہی ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی اور محبت کی دکان کو بلند رکھنا ہوگا۔ ترقی کا راستہ امن اور میل جول سے ہی بنے گا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined