قومی خبریں

ہم نے حد بندی کمیشن کو یکسر مسترد کر دیا ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’ہم نے حد بندی کمیشن کو سرے سے ہی مسترد کیا ہوا ہے، اس کے بارے میں کیا فیصلہ آتا ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہم نے حد بندی کمیشن کو سرے سے ہی مسترد کیا ہوا ہے، لہذا ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کے بارے میں عدالت کا کیا فیصلہ آتا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ اسمبلی نشستوں میں ازسر نو حد بندی در اصل انتخابات میں دھاندلی کا ایک عمل ہے جو الیکشن سے پہلے انجام دیا جاتا ہے، بتادیں کہ عدالت عظمیٰ نے پیر کو جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی نشستوں کی ازسر نو حد بندی کو چلینج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے اس سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم نے حد بندی کمیشن کو سرے سے ہی مسترد کیا ہوا ہے اس کے بارے میں کیا فیصلہ آتا ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’دفعہ 370 اور تنظیم نو ایکٹ وہ پہلے ہی عدالت عظمیٰ میں پنڈنگ ہیں تو اس پر فیصلہ کیسے دیا جاسکتا ہے‘۔

Published: undefined

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ حد بندی در اصل انتخابات میں دھاندلی کا ایک عمل ہے جو الیکشن سے پہلے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی کے حق میں اقلیتی فرقے کو اکثریتی فرقے اور اکثریتی فرقے کو اقلیتی فرقے میں تبدیل کر دیا گیا‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کی آخری امید عدالت ہی ہوتی ہے اور ایک غریب عدالت کے سوا اور کہاں جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined