گوہاٹی: باغی شیوسینا ایم ایل اے کے دھڑے کے لیڈر ایکناتھ شندے نے بدھ کو کہا کہ وہ فلور ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں۔ چار دیگر ایم ایل اے کے ساتھ آسام کے مشہور کامکھیا مندر کا دورہ کرنے کے بعد ایکناتھ شندے نے کہا کہ "ہم کل ممبئی واپس آئیں گے۔ ہم نے مہاراشٹر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کامکھیا مندر میں دعا کی۔" انہوں نے کہا کہ "مہاراشٹر کے گورنر نے بلایا ہے۔ ہم مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹیسٹ میں حصہ لیں گے اور تمام پروٹوکول پر عمل کریں گے۔" مندر انتظامیہ کمیٹی نے شنڈے اور دیگر ایم ایل اے کا خیرمقدم کیا۔
Published: undefined
بدھ کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شندے دھڑے نے مندر سے واپسی کے بعد ہوٹل میں میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں تمام باغی ایم ایل اے موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق، شیوسینا کے باغی ایم ایل ایز کو گوہاٹی کے ریڈیسن بلو میں ٹھرے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ہوٹل کی بکنگ 30 جون تک ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق باغی ایم ایل اے گلاب راؤ پاٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور وہ کل فلور ٹیسٹ جیت جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت بنے گی اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شیوسینا کے باغی ممبران اسمبلی کا یہ گروپ بدھ کی دوپہر گوہاٹی سے گوا کے لیے روانہ ہو سکتا ہے۔ اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ انہیں گوا لے جانے والا ہے۔ یہ طیارہ گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ باردولی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوگا اور دوپہر 3 بجے کے قریب گوا کے دابولم ہوائی اڈے پر پہنچے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز