قومی خبریں

دہلی کی آنگن واڑی کی ٹیم کی جدوجہد اور کاکردگی پر ہمیں فخر ہے : آتشی

اب آنگن واڑی میں سہولیات کو دیکھ کر والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ پلے اسکولوں سے نکال کر ہماری آنگن واڑیوں میں داخل کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

 

دہلی کی وزیر برائے خواتین و اطفال آتشی نے کل یہاں آنگن واڑی کی کارکنوں کے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ آنگن واڑی کارکنوں کی شاندار جدوجہد ، کارکردگی اور توانائی دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس دہلی میں آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں کی ایسی شاندار ٹیم ہے جو بہت محنت کرتی ہیں اور بچوں کے بچپن کو سوارنے کے لئے شاندار کام کر رہی ہیں۔کارکنوں اور مددگاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنگن واڑیوں میں کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ضرورت کے وقت یہاں کام کرکے آپ لاکھوں خاندانوں کی ترقی و بہبود میں مدد کرتے ہیں۔

Published: undefined

محترمہ آتشی نے کہا کہ ہزاروں خواتین اپنی زندگی کے ایسے اہم وقت میں کیجریوال حکومت کی آنگن واڑیوں میں جاتی ہیں اور ہماری آنگن واڑی کارکنوں پر اعتماد ظاہر کر کے امید بھری نظروں سے ان کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ یہ ان کی رہنمائی کتنے بہتر طریقے پر کرتی ہیں ، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آنگن واڑیوں میں آنے والے بچے اور جس عمر میں وہ آ رہے ہیں وہ ان کے سیکھنے اور ذہنی نشوونما کے لیے سب سے اہم وقت ہے۔ اگر ہم انہیں 5 سال کی عمر تک بہتر تعلیم دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یقیناً زندگی میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ان کی بنیاد مضبوط ہو گی۔ اس طرح ہماری آنگن واڑی کارکنوں کا کردار بہت اہم ہو جاتا ہے کیونکہ بچے اس دوران ان سے جو کچھ سیکھ رہے ہیں وہ مستقبل میں ان کی زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہونے والا ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنی آنگن واڑی کارکنوں پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور والدین بھی اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن میں حکومت کی جانب سے آپ سب کو یقین دلا رہی ہوں کہ ہمارے لیے آنگن واڑی بھی اتنی ہی اہم ہیں، اسکول بھی اہم ہیں، اس لیے ہم اپنی آنگن واڑیوں میں کبھی بھی کسی سہولت کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ بس اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دیں اور خواتین میں آگاہی پھیلاتے رہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر ڈبلیو سی ڈی وزیر آتشی کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں نے کہا کہ ہم وقت وقت پر والدین سے بات کرتے ہیں تاکہ آنگن واڑی میں آنے والے ہر بچے کو اچھی تعلیم اور بہتر غذائیت ملے اوروہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزار سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'مہیلا منڈل' جیسے منفرد اقدام کے ساتھ وہ حاملہ ماؤں کے ساتھ وقتاً فوقتاً بات چیت کرتی ہیں تاکہ ان کے مسائل کو سمجھ سکیں، انہیں سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں کہ انہیں کم خرچ میں بہتر غذائیت کیسے حاصل ہوسکے۔

Published: undefined

آنگن واڑی کی کارکن نے بتایا کہ کس طرح والدین اپنے 2 سالہ بچے کے موبائل کی لت سے پریشان تھے۔ موبائل کی لت کی وجہ سے بچے میں بالکل بھی ارتکاز نہیں تھا اور وہ ہر وقت چڑچڑا پن کا شکار رہتت تھے، لیکن آنگن واڑی  کےآنے کے 2-3 دن کے بعد اس میں کافی بہتری آئی اور اب اس کا موبائل نشہ ختم ہو گیا اور وہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔آنگن واڑی کارکنوں نے کہا کہ اب آنگن واڑی میں سہولیات کو دیکھ کر والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ پلے اسکولوں سے نکال کر ہماری آنگن واڑیوں میں داخل کر رہے ہیں۔ حکومت کی آنگن واڑیوں کے تئیں والدین کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔بحث و مباحثہ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت جلد ہی آنگن واڑی کارکنوں اور ماہرین کے ساتھ مل کر کچھ پڑھنے کا مواد تیار کرے گی، جس کی مدد سے آنگن واڑیوں کو لوگوں میں بیداری پھیلانے میں مدد ملے گی۔آنگن واڑی کی ایک کارکن نے کہا- اگر حکومت آنگن واڑیوں میں بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے تو ہم بچوں کو بہتر طریقے سے تعلیم دینے کے قابل ہیں۔ اور اس کے نتائج بچوں میں نظر آتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم دہلی کے آنگن واڑی کارکن ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined