سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی شاندار کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ ہم صرف کشمیر نشین جماعتیں ہی نہیں بلکہ جموں میں بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیر میں 3 نشستوں پر جیت درج کرنے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے جبکہ جموں میں ہماری 35 نسشتوں پر کامیابی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
موصوف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں بی جے پی کی طرف سے کشمیر میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کو بڑھا چڑھا پیش کرنے کی کاوشوں کو سمجھتا ہوں لیکن جموں صوبے میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی 35 نشستوں پر کامیابی کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ ہم صرف کشمیر نشین جماعتیں نہیں ہیں بلکہ ہمیں دونوں جموں اور کشمیر میں مستحکم سیاسی حمایت حاصل ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے تو انہیں جموں وکشمیر کے لوگوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے دفعہ 370 اور 35 اے کو بحال کرنا چاہیے۔
Published: undefined
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی ڈی ڈی سی انتخابات میں کارکردگی کے رد عمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے ڈی ڈی سی انتخابی نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے دفعہ 370 ہٹانے کے حکومت ہند کے غیر آئینی فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔عوام نے ایک جذبے کے ساتھ پی اے جی ڈی، جو خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، کو کامیابی دلائی ہے‘۔
Published: undefined
بتادیں کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ سات سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ واپس دلانے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے۔ جموں وکشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں اس الائنس نے مشترکہ طور اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز